Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

وزیر داخلہ رحمن ملک کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ، عید الفطر کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ


Sunday, 19 August 2012   09:39:59

 وزیر داخلہ رحمن ملک کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ، عید الفطر کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کا جائزہ
 اسلام آباد ۔ 18 اگست (اے پی پی) وزیر داخلہ رحمن ملک کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں عید الفطر کے موقع پر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ آئی جی پولیس نے سکیورٹی پلان سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایات جاری کیں کہ انسپکٹر جنرل پولیس آئی سی ٹی سکیورٹی کے حتمی انچارج ہوں گے جو موثر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ پولیس کی ضروریات کے مطابق رینجرز کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی۔ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی مدد کیلئے رینجرز کیلئے پولیس اختیارات کا اعلان کیا گیا ہے۔ شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے پاس قومی شناختی کارڈ رکھیں۔ ڈپلومیٹک انکلیو، ریڈ زونز اور اہم تنصیبات کی حفاظت کیلئے خصوصی توجہ دی جائے گی، تمام مساجد کی حفاظت کیلئے بھی پولیس تعینات کی جائے گی۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ (آج) اتوار اور عید کے دنوں میں چوکس رہیں اور کسی ہنگامی صورتحال میں 115 پر پولیس کو اطلاع کریں۔ عوام کی سہولت کیلئے مناسب ٹریفک پلان کا بھی اعلان کیا جائے گا۔