Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

حکومت تھری جی لائسنس کی نیلامی کا عمل تیز کرنے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرے گی، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا اجلاس سے خطاب


Friday, 27 July 2012   18:18:07

 حکومت تھری جی لائسنس کی نیلامی کا عمل تیز کرنے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرے گی، وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا اجلاس سے خطاب
 اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت تھری جی لائسنس کی نیلامی کا عمل تیز کرنے کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرے گی۔ جمعہ کو وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے کہاگیا کہ کنسلٹنٹ کیلئے فوری طور پر اشتہار دیا جائے تاکہ مکنزم تیز کیا جا سکے۔ اجلاس نے پی ٹی اے کو ہدایت کی کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے ماہرین کی ایک فہرست حاصل کریں۔ پی ٹی اے کے رکن ٹیکنیکل نے اجلاس کو بتایا کہ وزارت سے فہرست ملنے کے بعد اس کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس نے تھری جی لائسنس کی شفاف نیلامی کیلئے پی ٹی اے کے کردار کا اعادہ کیا۔ اس سے قبل وزیراعظم کو اس معاملہ پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ، وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار، مشیر پٹرولیم عاصم حسین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، خزانہ اور قانون و انصاف کے سیکرٹریز اور دیگر سرکاری حکام نے شرکت کی۔