Quran | Hadith | Seerat | Columns  | Newspapers  |  Photos   |E-Library |

کشمیری نوجوان کے قتل کے خلاف بانڈی پورہ میں احتجاجی ہڑتال۔میر واعظ، گیلانی اور دیگرحریت رہنماءگھروںمیں نظر بند


Friday, 27 July 2012   18:14:08

کشمیری نوجوان کے قتل کے خلاف بانڈی پورہ میں احتجاجی ہڑتال۔میر واعظ، گیلانی اور دیگرحریت رہنماءگھروںمیں نظر بند
 سرینگر۔27جولائی(اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں 19سالہ لڑکے ہلال احمد ڈر کے دوران حراست قتل کے خلاف جمعہ کو مسلسل تیسرے روز بھی ضلع بانڈی پور ہ میںاحتجاجی ہڑتال جاری رہی ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بانڈی پورہ ٹاﺅن اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد ورفت کم رہی ۔ قابض انتظامیہ نے احتجاج کو روکنے کیلئے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے بھاری دستوں کو تعینات کر کے بانڈی پورہ ٹاﺅن کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کی مکمل ناکہ بندی کر دی ہے ۔گزشتہ روز بھارتی فوجوں کی طرف سے ضلع کے علاقوں بانڈی پورہ ٹاﺅن ، آلوسہ ، ناﺅ پورہ ،ہشمیر مسجد ،کالوسہ ، وٹ پورہ ، کوئل، مالن گام ، خینوسہ ، قاضی پورہ اور منگنی پورہ میں بھارتی فوجیوں نے کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال اور آنسو گیس کے اندھا دھند استعمال سے درجنوںسوگوار زخمی ہو گئے ۔ ادھر قابض انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق ، سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، محمد اشرف صحرائی، نعیم احمد خان اور ظفر اکبر بٹ سمیت حریت رہنماﺅںکوشہید نوجوان کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے بانڈی پورہ جانے سے روکنے کے لیے مسلسل دوسرے روز بھی گھروں میںنظربند رکھا ۔دریں اثناءبانڈی پورہ کے وکلاءڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی کال پر نوجوان کے دوران حراست قتل اور پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے خلاف آج ہڑتال کرر ہے ہیںجبکہ کٹھ پتلی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ضلع بڈگام میں بھی مکمل ہڑتال کی جارہی ہے ۔بانڈی پورہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر پر امن مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کا تشدد بند اور نوجوان کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا