میاں بیوی اور معصوم بچی بھی

کراچی، بم دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے 25 افراد میں میاں بیوی اور ان کے معصوم بچی بھی شامل
کراچی(آن لائن) کراچی میںجمعہ کو شارع فیصل پر نرسری کے قریب اور جناح اسپتال کے شعبہ حادثات کے سامنے ہونے والے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے 25 افراد میں میاں بیوی اور ان کے معصوم بچی بھی شامل ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ منظو رمسیح اور ان کی اہلیہ 40 سالہ روزی، انکی بیٹی 7 سالہ کرل کے علاوہ 10 سالہ علی سلمان ،خاتون پروین بی بی، چھوٹو ولد اقبال، حسن ولد علی، علی ولد انیس، انجم ولد محمد حسین، توقیر ولد ضمیر، بابر ولد زاہد، ضمیر، احمد ولد سعید، شاہد ولد امبر علی، انور عباس، احمد گل، حمیرا، حسین، علی، بابر، ظہیر، زین، شاہد، شاہد حسین، اکرم مسیح اور ایک نامعلوم شامل ہے جبکہ زخمیوں میں 8 سالہ منہاج، 6 سالہ کاشف، 5 سالہ نادر، 7 سالہ قادر، 10 احسان، 10 سالہ علی، 45 سالہ حسن، 22 سالہ منظر، 50 سالہ تنویر، 35 سالہ محمد حسین، 35 سالہ عابد، 28 سالہ احمد حسین، 18 سالہ منظر، 22 سالہ معیز، 35سالہ علی رضا، 20 سالہ محمد تقی، 27 سالہ زین، 50 سالہ اشفاق، 30 سالہ ببن حسن اور 50 سالہ خرم سمیت دیگر شامل ہیں

    Powered by Control Oye